پیر، 23 نومبر، 2026

بیلی کی غزل

تمہارے دھیان کی چادر لپیٹے 

سمے کی آندھیوں میں چل رہا ہوں

تمہاری یاد   کا بادل ہی ہے جو 

میں اک صحرا کے اندر پل رہا ہوں

تمہارے قرب کا احساس ہے کہ 

میں اک کانٹا تھا، گل میں ڈھل رہا ہوں

تمہا رے پیار کی برسات ہے تو 

بنا ساون کے میں جل تھل رہا ہوں

              ---------------

وحشت پھیلاتی ہلچل سے ڈر لگتا ہے 

انسانوں کے اس جنگل سے ڈر لگتا ہے


جس میں میرے ھاتھ میں تیرا ھاتھ نہیں ہو

آنے والے ایسے کل سے ڈر لگتا ہے 


اپنے آپ کا سامنا جس میں کر نہ پاوں 

وقت میں شامل ایسے پل سے ڈر لگتا ہے

کل کو بویا ہوا کسی کا ہی نا کاٹوں 

بن محنت کے ایسے پھل سے ڈر لگتا ہے 

بیلی کی غزل

آ تے جاتے پل میں جینا چھوڑ دے 

لمحہؑ موجود  کو دریافت  کر 

 

 ٹھیک ہے سجدہ بھی ہے لازم مگر 

 خود میں بھی معبود کو دریافت کر


 کویؑ تھا تجھ میں بلاتا تھا تجھے 

نیست و نابود  کو دریافت کر 

                        -------------------- 

بیلی کی غزل

 اپنی تلاش  کا یہ سفر رایؑگاں نہ ہو 

ہر امتحاں  کے بعد کویؑ امتحاں نہ ہو


 ہر اک فصیل کو گرا کے تم سے جب ملوں

بینا م تکلف سا  کویؑ درمیاں نہ ہو 


 مدت کے بعد جھانکوں اگر آینےؑ میں، میں 

چہرے پہ اپنے اور کسی کا گماں نہ ہو

                             -------------------------------


شہر کی بھگدڑ چھوڑ ہوا  سے باتیں کر 

گاوں  کی معصوم فضا  سے باتیں کر 


 باہر گر نہیں  ملتا کویؑ بھی ہمراز 

اپنے اندر جھانک خدا سے باتیں کر


موٹی دیواروں والے اس کمرے کی

 اُٹھ  کر کھڑکی کھول ہوا سے باتیں کر


سب کچھ بھول کے تیری  کھوج میں نکلا ہوں

آ کے مجھ سے مل ۔۔۔۔۔وفا کی باتیں کر 


            -------------


 

بیلی کی غزلیں

  رخ کیا ہوا نے بدلا کہ منظر بدل گےؑ

یوں دیکھتے ہی دیکھتے حالات کیا ہوےؑ


مدت ہویؑ نہ ھاتھ نے لکھی کویؑ غزل

مجھ جو اترنے تھے خیالات کیا ہوےؑ


آنکھوں کے سارے خواب سہانے کہاں گےؑ

ہونٹوں پہ گنگناتے وہ نغمات  کیا ہوےؑ


رعنایؑ خیال وہ رنگے سخن گیا 

سوچیں حسین دلنشیں کلمات کیا ہوےؑ

              -----------

تمہیں دیکھا تو آنکھیں بھر گیؑں  اچھے مناظر سے 

ہماری روح نے مسکا کے دیکھا جسم کے گھر سے


اچانک دھل گےؑ صحرا سبھی سر سبز کھیتوں میں

گلابوں  کی مہک آنے  لگی ہر اک پتھر  سے 



بیلی کی غزل

 تمہیں دیکھیں ،تمہیں سوچیں،تمہیں چاہیں،تمہیں مانگیں  

 تمہاری جستجو میں زندگی کی شام ہو جاےؑ 


میری دھڑکن کو چھو جاےؑ تمہارے دل کی ہر دھڑکن

میری ہر سانس تیری سانس کا پیغام ہو جاےؑ


تمہا رے نام سے دوڑے لہو میرے  رگ و پے میں 

جو تم سے بعد کچھ مانگے یہ دل  ناکام ہو جاے


تمہاری یاد وجہ ہو ہمارے زندہ  رہنے کی 

ہمارے لب کھلیں  سج دم تمہارا نام  ہو جاے

بیلی کی اردو غزل (سفر)

 اک سنہری بات جو سورج نے وادی سے کہی

اس کا چرچا سارے منظر چار سو کرتے رہے


صبح صبح جانے کیا  موضوع ہوایں دے گیؑں

پتے سارا دن اسی پہ گفتگو کرتے رہے 


کیا بتایںؑ فاصلوں نے کام کیا اچھا کیا 

تم ہماری  ہم تمہاری آرزو  کرتے رہے


وہ ہمارے اپنے ہی اندر کہیں موجود تھا 

جا بجا ہم جسکی خاطر جستجو کرتے رہے


ساری دنیا کو رہی میرے مٹانے کی مگر 

ہم اسے اپنے لہو سے خوبرو  کرتے رہے 


اتوار، 22 نومبر، 2026

بیلی کی غزلیں

جو بھی چاہا وہ ہوا پر بن لیا 

آنکھ اٹھایؑ اور منظر بن لیا


جب ملا نہ کویؑ گوشہؑ سکوں

 تو خیالوں میں ہی اک گھر بن لیا


=================

دل کو میرے دھیان تمہارا مل جانا

عین خزاں میں گل کے کھلنے جیسا ہے 


آنکھوں کو تیری صورت کا دکھ جانا

صحرا میں پانی کے ملنے جیسا ہے 


---------------------------


اک درد کا طوفان سا اٹھتا ہے جگر میں

ہلکا سا تعارف بھی نہیں اس کی نظر میں

رہ رہ کے یوں ٹکراتا ہے سینے میں میرا دل

کشتی کویؑ چکراتی ہے جس طرح بھنور میں

بیلی کی غزل

تمہارے دھیان کی چادر لپیٹے  سمے کی آندھیوں میں چل رہا ہوں تمہاری یاد     کا بادل ہی ہے جو  میں اک صحرا کے اندر پل رہا ہوں تمہارے قرب کا احس...