پیر، 23 نومبر، 2026

بیلی کی غزل

تمہارے دھیان کی چادر لپیٹے 

سمے کی آندھیوں میں چل رہا ہوں

تمہاری یاد   کا بادل ہی ہے جو 

میں اک صحرا کے اندر پل رہا ہوں

تمہارے قرب کا احساس ہے کہ 

میں اک کانٹا تھا، گل میں ڈھل رہا ہوں

تمہا رے پیار کی برسات ہے تو 

بنا ساون کے میں جل تھل رہا ہوں

              ---------------

وحشت پھیلاتی ہلچل سے ڈر لگتا ہے 

انسانوں کے اس جنگل سے ڈر لگتا ہے


جس میں میرے ھاتھ میں تیرا ھاتھ نہیں ہو

آنے والے ایسے کل سے ڈر لگتا ہے 


اپنے آپ کا سامنا جس میں کر نہ پاوں 

وقت میں شامل ایسے پل سے ڈر لگتا ہے

کل کو بویا ہوا کسی کا ہی نا کاٹوں 

بن محنت کے ایسے پھل سے ڈر لگتا ہے 

بیلی کی غزل

آ تے جاتے پل میں جینا چھوڑ دے 

لمحہؑ موجود  کو دریافت  کر 

 

 ٹھیک ہے سجدہ بھی ہے لازم مگر 

 خود میں بھی معبود کو دریافت کر


 کویؑ تھا تجھ میں بلاتا تھا تجھے 

نیست و نابود  کو دریافت کر 

                        -------------------- 

بیلی کی غزل

 اپنی تلاش  کا یہ سفر رایؑگاں نہ ہو 

ہر امتحاں  کے بعد کویؑ امتحاں نہ ہو


 ہر اک فصیل کو گرا کے تم سے جب ملوں

بینا م تکلف سا  کویؑ درمیاں نہ ہو 


 مدت کے بعد جھانکوں اگر آینےؑ میں، میں 

چہرے پہ اپنے اور کسی کا گماں نہ ہو

                             -------------------------------


شہر کی بھگدڑ چھوڑ ہوا  سے باتیں کر 

گاوں  کی معصوم فضا  سے باتیں کر 


 باہر گر نہیں  ملتا کویؑ بھی ہمراز 

اپنے اندر جھانک خدا سے باتیں کر


موٹی دیواروں والے اس کمرے کی

 اُٹھ  کر کھڑکی کھول ہوا سے باتیں کر


سب کچھ بھول کے تیری  کھوج میں نکلا ہوں

آ کے مجھ سے مل ۔۔۔۔۔وفا کی باتیں کر 


            -------------


 

بیلی کی غزلیں

  رخ کیا ہوا نے بدلا کہ منظر بدل گےؑ

یوں دیکھتے ہی دیکھتے حالات کیا ہوےؑ


مدت ہویؑ نہ ھاتھ نے لکھی کویؑ غزل

مجھ جو اترنے تھے خیالات کیا ہوےؑ


آنکھوں کے سارے خواب سہانے کہاں گےؑ

ہونٹوں پہ گنگناتے وہ نغمات  کیا ہوےؑ


رعنایؑ خیال وہ رنگے سخن گیا 

سوچیں حسین دلنشیں کلمات کیا ہوےؑ

              -----------

تمہیں دیکھا تو آنکھیں بھر گیؑں  اچھے مناظر سے 

ہماری روح نے مسکا کے دیکھا جسم کے گھر سے


اچانک دھل گےؑ صحرا سبھی سر سبز کھیتوں میں

گلابوں  کی مہک آنے  لگی ہر اک پتھر  سے 



بیلی کی غزل

 تمہیں دیکھیں ،تمہیں سوچیں،تمہیں چاہیں،تمہیں مانگیں  

 تمہاری جستجو میں زندگی کی شام ہو جاےؑ 


میری دھڑکن کو چھو جاےؑ تمہارے دل کی ہر دھڑکن

میری ہر سانس تیری سانس کا پیغام ہو جاےؑ


تمہا رے نام سے دوڑے لہو میرے  رگ و پے میں 

جو تم سے بعد کچھ مانگے یہ دل  ناکام ہو جاے


تمہاری یاد وجہ ہو ہمارے زندہ  رہنے کی 

ہمارے لب کھلیں  سج دم تمہارا نام  ہو جاے

بیلی کی اردو غزل (سفر)

 اک سنہری بات جو سورج نے وادی سے کہی

اس کا چرچا سارے منظر چار سو کرتے رہے


صبح صبح جانے کیا  موضوع ہوایں دے گیؑں

پتے سارا دن اسی پہ گفتگو کرتے رہے 


کیا بتایںؑ فاصلوں نے کام کیا اچھا کیا 

تم ہماری  ہم تمہاری آرزو  کرتے رہے


وہ ہمارے اپنے ہی اندر کہیں موجود تھا 

جا بجا ہم جسکی خاطر جستجو کرتے رہے


ساری دنیا کو رہی میرے مٹانے کی مگر 

ہم اسے اپنے لہو سے خوبرو  کرتے رہے 


اتوار، 22 نومبر، 2026

بیلی کی غزلیں

جو بھی چاہا وہ ہوا پر بن لیا 

آنکھ اٹھایؑ اور منظر بن لیا


جب ملا نہ کویؑ گوشہؑ سکوں

 تو خیالوں میں ہی اک گھر بن لیا


=================

دل کو میرے دھیان تمہارا مل جانا

عین خزاں میں گل کے کھلنے جیسا ہے 


آنکھوں کو تیری صورت کا دکھ جانا

صحرا میں پانی کے ملنے جیسا ہے 


---------------------------


اک درد کا طوفان سا اٹھتا ہے جگر میں

ہلکا سا تعارف بھی نہیں اس کی نظر میں

رہ رہ کے یوں ٹکراتا ہے سینے میں میرا دل

کشتی کویؑ چکراتی ہے جس طرح بھنور میں

بیلی کی غزل

تم ہو جہاں وہیں پہ میری جان میں بھی ہوں

تو اپنے آس پاس میں پہچان میں بھی ہوں

 

کچھ لوگ بھی ہیں تیز ، زمانہ بھی تیز ہے

اور اس پہ اپنے آپ میں نادان میں بھی ہوں


ساری ہوا پہ ساری فضا پہ نہ حق جتا 

مجھ کو بھی سانس لینے دے انسان میں بھی ہوں


سر کو جھکاے رکھنا نہیں اب مجھے قبول

سن لے بدلتے وقت کا امکان میں بھی ہوں

بیلی کی نظم (خزاں )

 دھیمے دھیمے اداس لہجے میں

شام کچھ کہہ رہی ہے تم بھی سنو


ہلکی ہلکی دبی دبی سی تھکن

سانس میں بہہ رہی ہے تم بھی سنو


خالی خالی سے زرد پیڑوں پہ

کھوےؑ کھوےؑ اداس سے کوےؑ

وادیوں کی گداز بانہوں میں 

لمبے لمبے خموش سے رستے 

راستوں کے فگار دامن میں

پیلے پیلے کراہتے پتے

ان کے زخمی شکستہ جسموں پر

زیست کی تہہ رہی ہے تم بھی سنو

بیلی کی غزل

 حیران پریشان کھڑا بیچ چوراہے 

بے شکل سے سایوں سے بہت ڈرتا رہا ہوں


اک بھول بھلیاں ہے یہ دنیا میرے آگے

بس راستہ پانے کی سعیؑ کرتا رہا ہوں


امید کے جگنو کو مٹھی میں دبا کر 

میں کتنے اندھیروں سفر کرتا رہا ہوں

بیلی کی نظم

زندگی مسافر ہے

  وقت اک رستہ ہے 

راستے میں سب کچھ ہے 

رنج و غم کے کانٹے ہیں 

اور خوشی کی کلیاں ہیں

  آنسووؑں کا موسم ہے 

کچھ ہنسی کی گلیاں ہیں 

دھوپ ہے ،جلن بھی ہے

بےبسی تھکن بھی ہے

درد کا اثر بھی ہے 

راستے کے اس جانب 

کچھ کہیں شجر بھی ہے 

گو کڑی مسافت ہے

سب رتیں نہ ہوں اس میں 

تو لگے ادھوری ہے

یہ سفر ہے اور اس میں 

منزلوں کے آنے تک 

چلنا ہی ضروری ہے 

بیلی کی نظم

   وقت اک مسافر ہے ،اس کی انگلی تھامو تو

 یہ ہمیں سکھاتا ہے،زندگی کی راہوں پہ

 کیسے چلا جاتا ہے 

وقت رہنما بھی ہے ،یہ ہمیں بتاتا ہے 

منزلوں کے سب رستے 

راستوں کی ہر مشکل 

مشکلوں ک سارے حل


وقت وہ سڑک ہے کہ جسکے دو کناروں پر

آیؑنے لگے ہیں جو ہر گھڑی دکھاتے ہیں

موڑ جن پہ مڑنے سے ،شکل،راہ اور منظر

یک بیک اچانک ہی سب بدل سے جاتے ہیں


وقت ڈایؑری بھی ہے 

ہر کسی کے حصے میں اپنی اپنی سانسوں کی 

اپنے اپنے لمحوں کی کچھ صفحے ہیں جن پہ وہ

اپنی اپنی سوچوں کا انتساب لکھتے ہیں

اور بات کچھ اچھا کچھ خراب لکھتے ہیں


وقت اک کھیتی ہے جس میں آج جو بویؑں

کل وہ کاٹ لیتے ہیں

وقت اک سمندر ہے ،زندگی کا ہر دریا 

جس میں جا کے گرتا ہے


وقت اک رسی ہے ،جس کا اک سرا 

کب سے ہم پکڑ کے چلتے ہیں

اس سرے کی خواہش میں جو ملا نہیں اب تک

چلتے چلتے جانے کب ھم بھی کھو ہی جایؑنگے 

کیوںکہ یہ سفر وہ ہے جس پہ جو نکلتا ہے

لوٹتا نہیں اب تک 

وقت اک لمحہ ہے ،بس وہ اک ہی لمحہ 

جس میں مل کے ہم دونوں ساتھ سانس لیتے ہیں

جمعہ، 20 نومبر، 2026

بیلی کی غزل

  ابھی تو برف جمے ہو ،جب تم قطرہ قطرہ پیگھلوگے

میں تم سے اس وقت ملوں گا، جب تم خود میں لوٹو گے


ابھی تو ہر اک اور سے تم کہ بس چہروں نے گھیرا ہے

ابھی تو چاروں سمت تمہارے،آوازوں کا ڈیرا ہے


جب یہ بھیڑ چھٹے گی ،جب تم کچھ فرصت سے بیٹھو گے

میں تم سے اس وقت ملوں گا جب تم خود میں لوٹو گے


ابھی تو تم نے زات کو اپنی لمحوں میں بکھرایا ہے

ابھی تو پل پل کتنے کاموں نے تم کو الجھایا ہے


جب یہ بار گھٹے گا اور تم تنہایؑ میں اترو گے

میں تم سے اس وقت ملوں گا جب تم خود میں لوٹو گے

بیلی کی غزل

   دلنشیں کب جہاں نہیں ہوتا 

کوی لمحہ  گراں نہیں ہوتا


آپ دل کی نگاہ سے دیکھیں 

حسن کب اور کہاں نہیں ہوتا 


اس سے بھی زندگی کشید کرو 

غم براےؑ  زیاں  نہیں  ہوتا 


اب اداسی  سی ہونے لگتی ہے

گر کویؑ امتحاں نہیں ہوتا 


تم میرے ساتھ ساتھ ہوتے ہو

جب کویؑ بھی یہاں نہیں ہوتا


بن تمہارے بھی زندگی ہے مگر

زندگی کا گماں نہیں ہوتا 


راستے کتنے  کھوےؑ لگتے ھیں

جب کوی کارواں نہیں ہوتا 


وہ لہو میں پنپتا رہتا ہے 

جو نظر میں عیاں نہیں ہوتا 


ساتھ سایہ بھی چھوڑ جاتا ہے

وقت جب مہرباں نہیں ہوتا





بیلی کی غزل

 دیکھتا رہتا ہوں  جو اکثر  کیسے چھینو گے

آنکھ  کو تیری  صورت محور ،کیسے چھینو گے


آنکھ سے اس کا  منظر چاہے چھین بھی لو لیکن

جو احساس  میں ہے وہ کیوں کر ،کیسے چھینوگے

                     ---------------


اسکو حقیقت میں نہ بدلو ،جادو جیسا  رہنے دو

ہم دونوں  کے بیچ یہ  رشتہ خوشبو جیسا رہنے دو


میری آنکھوں میں نہ اترو ،بس مجھ کو محسوس کرو

جھیل کے دل میں خود کو چاند کی آرزو جیسا رہنے دو

 

بیلی کی غزل

  زندگی کیا ہے ،خواب ہی تو ہے 

بلبلہ ستحے آب  ہی تو ہے 


پیر اپنے زمیں پہ رہنے دو 

کچھ پلوں کا شباب ہی تو ہے 


جس نے سمجھا وہ ہو گیا آزاد 

ورنہ جیون عذاب  ہی تو  ہے 


کھل  کے جس کو بکھر ہی جانا ہے

زیست ایسا گلاب  ہی تو  ہے 


عمر ساری بھگاتی رہتی  ہے 

آرزو  اک  سراب  ہی  تو ہے 

بدھ، 18 نومبر، 2026

بیلی ردو نظم

 وقت نے گزرنا ہے ،بہرحال گزرے گا

وقت کو یوں سالوں میں کیوں شمار کرتے ہو

جانے والے صدموں پہ سوگوار ہوتے ہو

آنے والی خوشیوں کا انتظار کرتے ہو


ابتدا سے اس پل تک وقت کی حکومت ہے

اس جہان کے اندر زندگی فسانہ ہے 

              وقت ہی حقیقت  ہے


بات سوچنے کی ہے ،وقت کب گزرتا ہے 

یہ تو ہم گزرتے ہیں

جانے کتنی صدیوں سے ہم گزرتے آےؑ ہیں

اب بھی ہم گزرتے ہیں


کا ہؑنات میں سوچو ابتدا سے اس پل تک

کون ہے جو ٹہرا ہے ؟

وقت ہی سدا سے ہے 

انتہا کے ہونے تک وقت ہی تو ٹہرے گا

وقت کی نگاہوں میں ہم تو خواب جیسے ہیں 


جسکی عمر تھوڑی ہے 

اس گلاب جیسے ہیں


زندگی تو دھوکا ہے 

ہر نفس کو کھانا ہے 


وقت کی عدالت میں 

زندگی تما شا ہے 


وقت  کے سمندر میں 

زندگی وہ  کشتی ہے 

جسکا دوبنا طے ہے 

بیلی کی اردو غزل

 ضروری ہے بہت ہی جو میں ہر اک شام لکھتا ہوں

ستاروں سے فلک پہ روز  تیرا نام لکھتا ہوں


ھتھیلی پہ ٹہرتی  بوند سے تم پوچھ کے دیکھو 

میں اڑتے بادلوں پہ دل  کا ہر پیغام  لکھتا  ہوں


مسافرہوں مجھے رستوں سے اتنی انسیت ہے کہ

جنھیں  ملتی ہے منزل انکو میں ناکام لکھتا ہوں


میں دیوانہ ہوں میری بات کو دیوانہ سمجھے گا 

جنوں کو ھوش کہتا  ،درد کو آرام  لکھتا ہوں 


 

بیلی کی اردو غزل

  کہاں  میں بزمے نشاطو طرب میں رہتا  ہوں

غریبے  شہر ہوں حدے ادب میں رہتا ہوں 


وہ میری بھوک کا باعث رہا  ہے صدیوں سے

میں جسکی فصل  کے ہر اک سبب میں رہتا ہوں


وہ میرے خون سے اپنی سحر اجالتا  ہے 

میں جسکی وجہ سے ظلماتے شب میں رہتا ہوں


وہ با زمیں ہے  عطا کئچھ کرے ،کرے نہ کرے 

میں اک ہاری  ہوں ار ضے طلب میں رہتا ہوں



بیلی کی اردو نظم

                                                    ذندگی کے میلے میں کتنی بھیڑ تھی لیکن

                 کس قدر  اکیلا تھا

ارد گرد لوگوں کا اک ہجوم تھا پھر بھی 

                دل مگر اکیلا تھا

بات کچھ دنوں  کی ہے ،بات کچھ پلوں کی ہے 

               پر مجھے یوں لگتا ہے 

اس زمین کے اوپر تیری میری دھڑکن کا 

               سب سے پہلا رشتہ ہے 

جسم کی ضمانت پہ میں یقیں نہیں رکھتا 

               جسم چیز فانی ہے

بات تو ہے جذبوں کی اور  یہ جو جذبہ ہے

                 روح کی کہا نی ہے

تم کہیں پہ بستے  ہو میں کہیں پہ رہتا ہوں

             پر قریب کتنے ہیں

اک زمین  کے اوپر  اک فلک کے نیچے ہیں 

            خوش نصیب  کتنے ہیں

اس  سے زیادہ  قربت  میں دل بچھڑنے لگتے ہیں

              میں  نے ایسا  دیکھا  ہے 

عشق کے سفر  میں تو جتنا ہو سکے

             اتنا فاصلہ ہی  اچھا  ہے

Winter Sunlight ,Urdu Poetry And Flue infection

 Hey Sweethearts! hope beating gracefully and wisely on the abrupt rhythm of life!

I am fine by the grace of God and finding peace in the glory of slightly changed weather. Temps are spinning between 28 to 35 there is still no much cooling in the environment.We are grateful to have sweat free movement and walks though.

When days pass quickly it reminds me a quote from my native town " happy days go fast but sad days are longer" 

Winters whether cold or very mild like these days add beauty and joy to our daily living because they make our day to day life liveable instead just pass through it as laborious and painful nevere nding tunnels.

I am thankful that my bonding with Nature is biggest source of my happiness and peace of mind. Specially walking under afternoon sunlight is such a delightful and refreshing experience that lifts my soul! This is amazing shift  after long seven to eight having scorching sun .Winter sunlight is cosy and healing that brings nostalgia about beautiful cooler winters of my early life in my village. Looking all the gorgeous views below from the hilltop house was spell bounding.I used to gaze the scenery for hours ,feel the depth of my connection with Nature and write lots of poetry meanwhile. I don't have such luxury here but event looking at the sunlight makes me feel up there looking the soothingly moving earth and kind dazzling smile of charming winter sun :)

In my imagination of course :)

Writing about poetry ,i want to share with you that i am adding more poems to my Urdu poetry blog slowly as i realise i should not be more late .Eldest son always encouraged me to write my poetry on blog and i decided i will be doing this one or two poems daily so all my poetry can  be shift to my blog. 

Hubby was having worst flue since two weeks and self medication was not helping at all . He visited doctor 5 days ago who gave him antibiotic capsules, he is recovering well by the grace of God!

I wonder if antibiotic is taken normally in your flue as well ??

would love to hear your answer !

Thanks for being with me till here dear friends ! 

See you soon!

Health , peace and love to you all and to all you love!!!

پیر، 16 نومبر، 2026

بیلی کی اردو غزل

کھایؑ ،اونچے نیچے رستے 

پربت اور میدان سمجھ

جیون ان سب کا مطلب ھے 

اس کو نہ اسان سمجھ

جھولی میں کچھ سوکھے پتے

موسم کا احسان سمجھ

دکھ بھی نصیبوں سے ملتے ھیں 

بات کو تو نادان سمجھ

کچھ ھوتے ھیں کے جو بلکل

تنہا تنہا رہ جاتے ھیں

تیرے ساتھ تو ،تو ہے پاگل 

خود کو نہ ویران سمجھ

آتی جاتی ہوی رتوں سے

 تو کویؑ  پیغام تو لے 

درد کے اس کالے بادل کو

 کچھ پل کا مہمان سمجھ

کتنے بوجھل بوجھل سے دل

 ھلکے پھلکے ھو جایؑںگے

دیکھ کے تھورا سا مسکانا 

نہ اپنا نقصان سمجھ

دھڑکن میں اس ھلکی ھلکی 

آھٹ کو محسوس تو کر

آنکھوں میں یہ بکھرا بکھرا 

کاجل کا سامان سمجھ

گر عزت کی حاجت ہے تو

خود اروں کی عزت کر

دوسرے بھی سمجھیں گے 

پہلے خود ،خود کو انسان سمجھ 

دھیمی دھیمی سی لہروں میں

دبی دبی بیچینی  دیکھ 

اوپر کی اس خاموشی سے 

اندر کا طوفان سمجھ 

سانسوں کے سارے  ایںدھن کو 

جب ہم ضایعؑ کر دیتے ہیں 

آخری  سانس میں تب آتی ہے 

جیون کی پہچان سمجھ 

 

 

اتوار، 15 نومبر، 2026

بیلی کی اردو غزل

 ہلکے ہلکے  بادل چھا ے رہنے  دو

 تم جو نہیں تو یاد کے ساتھ رہنے  دو


سب  کچھ  کہہ  کر  خالی  سا ہو جاؤنگا 

دل میں کوئی بات چپکے رہنے  دو 


جا کر  اپنوں  سے نہ میرا  حال  کہو 

آئینگے  مسکان  دبانے  رہنے  دو 


لہجے کی تلوار  کو زنگ نہ لگ جائے 

ہم کو  یہ احسان  اٹھانے  رہنے  دو 



ہفتہ، 14 نومبر، 2026

بیلی کی اردو نظم

 دیکھو کتنا سناٹا ھے 

،دیکھو کتنی خاموشی ھے

دور تلک کوی آھٹ ھے

 نہ ھی کوی سرگوشی ھے


مجھکو تو اس سناٹے سے

 گھبراھٹ ھونے لگتی ھے

موت کے قبرستان میں جیسے

 زیست میری سونے لگتی ھے 


آو کوی بات کریں ہم

خاموشی  کو مات کریں ہم


آو کوی بات کریں ہم 

باتیں پھولوں کے کھلنے کی 

باتیں تتلی کے ملنے کی 


سرد ھوا کی شہ کو پا کر

 باتیں شاخوں کے ہلنے کی 


آو اس بارش میں بھیگیں

آو اس بادل کو چھو لیں

آو مست اڑانیں  بھر کے 

شوخ دھنک کا جھولا جھولیں


آو ہم ساحل پہ جا کے 

ریت کے کچے محل بنایں 

لہروں کی اس جانب کیا ہے 

آو مل کے پتہ چلایں 


آو ان تاروں میں جایں

اجلے چاند سے مل کر آیں

اس سے تھوڑی چاندنی لے کر 

جہاں اندھیرا ہو رکھ آیں 


نرم ہوا کے جھونکے بن کر 

روشندانوں میں سے گزریں

سورج کی کرنوں میں گھل کر 

انجانے تکیوں پے اتریں


آو بادل کے دامن سے 

تھوڑی سی برسات چرا لیں

پھر وہ صحرا میں لے جا کر

برسایں اور پھول کھلا دیں


آو اس تتلی سے پوچھیں

اڑ کے روز کہاں جاتی ھے

اتنے رنگیں اتنے نازک

پر کس دنیا سے لاتی ہے


آو اس بھنورے سے پوچھیں 

کیوں اتنا سنگدل ہوتا ہے

پھولوں کی شادابی لے کر

اسکو کیا حاصل ہوتا ھے


آو اس جگنو سے پوچھیں 

(جنگل)،شب کو پھرتا کیوں بن  بن ہے

کس صبح امید کی لو سے

 روشن روشن اسکا من ہے 


ان رنگیں پھولوں سے پوچھیں

ایسے کیوں مہکا کرتے ہیں

کس کی آھٹ پاتے ہیں جو 

پنچھی یوں چہکا کرتے ہیں


ایک یقیں جھوٹا نکلے تو

 آس نؑی سچی لگتی ہے 

اتنے سارے غم ہیں تو پھر

 زندگی کیوں اچھی لگتی ہے؟




جمعہ، 13 نومبر، 2026

بیلی کی نظم

 پہلے  بھی  تو  دیکھا  تھا  میں نے  ان مناظر  کو 

کس قدر  بجھے سے  تھے 

تب بھی  تو  کھلے  ہونگے  پھول  پر مجھے  جانے  کیوں نہیں  نظر  آئے 

جیسے  گیت  چھیڑے  ہیں  اب کے ان پرندوں نے 

پہلے  کیوں  نہیں  گاے 

 بارشوں کے  موسم میں  پہلے  ایسا  لگتا تھا  جیسے  اک کمی  سی تھی 

بادلوں  کے  دامن میں  ،بوند  بوند  کے دل میں 

آج میرے  حصے  کی  جیسے  اک نمی سی ہے 

اور  ان پہاڑوں پر  پہلے  بھی  تو  سبزہ  تھا 

اور ان کے  دامن  میں مرمریں  سا وہ جھرنا  

ایسے  ہی تو  گرتا  تھا 

آج  اسکا یہ پانی  پہلے  سے  سوا اجلا  کیوں  دکھائی  دیتا  ہے 

آج اسکے گرنے  کے شور  میں  چھپا  جیسے  

دلنشیں  نغمہ  ہے 

نیلے  نیلے  امبر  کے  صا ف اجلے  رستوں پر 

چاند  کتنا  تنہا  تھا 

جیسے  اک مسافر  تھا 

نہ تو کوئی  منزل  تھی 

نہ تو کوئی  رستہ  تھا 

اور  جو  ستارے تھے  ،جیسے  اشک  تھے  سارے 

رات  کی نگاہوں  سے  ٹوٹتے  سے بیچارے 

آج  چاند  کو دیکھو 

جیسے یہ میرا  دل ہے 

تیری یاد سے  افروز 

تیرے نور سے روشن

نور نور  یہ تارے  جیسے  

دلنشیں  موٹی 

روتے  روتے  شب  جیسے  کھلکھلا  کے  ھنس دی  ہو 

دم  نکلنے  سے پہلے   

اک مریض کے پب پر 

اجنبی مسیحا  نے  ایک  سانس  رکھ  دی  ہو

بیلی کی غزل

 کب  کسی  سے  ڈرتا  ہوں 

دل لگی  سے  ڈرتا  ہوں 

 موت  سے  نہیں  ڈرتا 

زندگی  سے  ڈرتا  ہوں 

موت  میں  وفا  تو  ہے 

قول کو  نبھاتی  ہے 

ذیست  بیوفا  شے  ہے 

کب فریب  دے  جائے 

بس اسی  سے ڈرتا  ہوں 

بیلی کی غزل

 تھم گیا درد مگراحتمال   رہتا  ہے 

کہیں کہیں  ابھی  تیرا  خیال  رہتا  ہے 


میں نے  مانا  کہ  مجھے  مل  گئے  سبھی کے  جواب  

دل  کے  کونے  میں  مگر  اک سوال  رہتا  ہے 


اب  بھی  آتے  حوادث  مجھے  چھونے  کو  مگر 

کوئی  احساس  ہے  جو  بن کے ڈھال  رہتا  ہے 


 بیلی  محسوس  تو  ہوتا  نظر  آتا  نہیں 

مجھ میں  اک  شخص  بڑا  باکمال  رہتا  ہے 

بیلی کی نظم

 جب  دن بھر کی  آوارگی  سے  سورج  بھی  تھکنے  لگتا ہے 


آکاش  کے نیلے  دامن  میں  اک تارہ  چمکنے  لگتا ہے  


خاموش  ہوا  ہو جاتی ہے 

جب شاخ  پہ  بیٹھی اک چڑیا 

چپ چاپ  کہیں  کھو  جاتی ہے 


جب دھوپ رنگی  دیواروں پر  سایہ  سا اترنے  لگتا 

جب شام  کا سرمئی  آنچل ہر سمت بکھرنے  لگتا  ہے 


جب ٹنڈ منڈ پیڑوں  پر  کوے  خاموشی سے  آ بیٹھتے ہیں 

اور  گم  صم  نظروں سے  جانے  کیا  دور خلا  میں  ڈھونڈتے ہیں 

جب ندیا کی چنچل لہریں 

دھیمے  سے  بہنے  لگتی ہیں 

جب نرم ہوا  کے  جھونکے  سے 

شاخیں  کچھ  کہنے  لگتی ہیں 


جب سرد  فضا  ہو  جاتی  یے

جب یاد  سوا ہو جاتی ہے 

بوجھل  سی  طبیعت  بھی  جانے  پھر  کیا  سے کیا  ہو   جاتی ہے 

ایسے میں  مجھے  یوں  لگتا  ہے  صحرا  ہوں  میں  

برسات  ہو  تم

میرے  دل سے  بھی  کہیں زیادہ  میرے پاس  ہو تم 

میرے  ساتھ  ہو تم

بیلی کی غزل

 کتنا سناٹا  یے کیسی  خاموشی  سی  چھائی ہے 

لیکن تم ھو پاس  تو تنہائی  بھی کب تنہائی  یے

مٹی کی دیواروں  پر کچھ  ساے  سے  لہراتے  ہیں

جیسے شب  کے ہوتے ہی چھم  سے تارے ا جاتے ہیں 

تم سے  مل کر ایک  عجب  احساس  میں گھرنے  لگتا  ہوں 

خود  سے  ھنسنے  لگتا  یوں خود ہی  سے  رونے لگتا  ہوں 

دل کی بنجر  نگری میں  کوئی   دھڑکن  بن جاتا ہے 

میں صحرا  ہو جاتا ہوں اور  وہ  ساون  بن جاتا ہے 

کانٹوں  جیسے  لمہے  یوں  پھولوں میں  ڈھلنے  لگتے ہیں 

سب اچھا   ہو  جاتا ہے  ، حالات  بدلنے  لگتے ہیں 

اے  بادل  کے ساتھ دل  کے صحرا پہ چھا رہنا 

ورنہ جی کی عادت ہے  دھوپ سے  گھبراے  رہنا


بیلی کی غزل

 قطرہ قطرہ شبنم  بن کر ملتے ہو

کون ہو جو یوں ہمدم۔ بن کر  ملتے ہو

میری روح پہ  خوشبو  بن کر  چھاتے ہو 

میرے جسم  کو موسم  بن کر  ملتے  ہو 

تم سے ملتا یوں تو ایسا  لگتا ہے 

ایک۔ ہو پر  اک  عالم۔  بن کر ملتے  ہو

یا  پھر  تم میری  یہ  کوئی صورت  ہو

جو ایسے نا  محرم بن کر  ملتے  ہو

جمعرات، 12 نومبر، 2026

بیلی کی اردو غزل

 درد کی شدت میرے دل میں بڑھی کچھ اس طرح

جس طرح کوزے میں دریا بند کرتا ہے کویؑ


اور سکوں کچھ اس طرح آ آ  کے پھر جاتا رہا 

جھیل سے چھلنی میں پانی جیسے بھرتا ہے کویؑ


حادثے انسان کو تبدیل تو  کرتے ہی ھیں 

ہاں سمٹتا  ہے کویؑ یا پھر بکھرتا ہے کویؑ


موت آتی  ہے غریبے  شہر کو ایسے کبھی 

کہ کسی پے جس طرح احسان کرتا ہے کویؑ

بیلی کی اردو غزل

 دل سے آنکھ کا کوی رابطہ نھیں ھوتا 

ہم نے اسکو انکھوں میں قید کر کے دیکھا ہے 


ہم نے کب زمانے کو غور کر کے دیکھا ہے 

صرف تم ھو کہ جسکو  آنکھ بھر کے دیکھا ھے 


موت سانس رکنے کا نام تو نھیں بیلی 

زندگی میں بھی اکثر ہم نے مر کے دیکھا ہے


جانے کب وہ یہ کہدے اچھا اب خدا حافظ 

اس نے جب پکارا ہے ،ھم نے ڈر  کے دیکھا ہے 




بدھ، 11 نومبر، 2026

بیلی کی اردو غزل

 اک تھا شوقے  بے مھاراں  ،اک دلے نادان تھا 

منزلین نا اشنا تھین ،راسطا انجان تھا 


اک تھا انکھون کا سمندر سو وہ ساحل پی گیا 

چھپکے بیٹھا ہر لہر  ہر موج مین طوفان تھا 


ٹھوکریں  بتلا رھی  تھین ھمکو ادابے سفر 

درد پیغامے  خوشی ھے روح  کا ایمان  تھا 


دو طرف سے گھیر رکھا تھا تیرے اوصاف نے 

تھا سمندر پیچھے اگے ریت کا میدان تھا


سبز پیڑوں  کو  اداسی  نے تھا پیلا کر دیا 

غالبن  بجلی  ک گرنے کا  قوی امکان تھا


بن کہھے انگار بخشے بن تمنا اگ دی 

اپ کتنے  مھرباں  تھے ،اپ کا احسان تھا 

منگل، 10 نومبر، 2026

بیلی کی اردو شاعری

اسی کی پلکوں چھاوں میں نیند آتی حے 

اسی کی آنکھ سے سورج میرا نکلتا حے 

میں جس چراغ کی لو میں کتاب پڑھتا حصوں

وہ میری ماں کے مقدس لہو سے جلتا حے
         
                             ____

میں چاہتا ھوں سفر مختصر ملے مجھ کو 

قدم آٹھاوں تو  مٹی کا گھر  ملے مجھ کو

تمام عمر میں پرواز کو ترستا رحال 

تڑپ کے جان  جو نکلی تو پر  ملے مجھ  کو

                  ____________


وادیوں کا  نکھار  اچھا  لگا 
اب کہ رنگے بہار  اچھا  لگا 

پھول  تو پھر  بھی پھول ھو تے ھیں

آج  تو  خار  خار  اچھا لگا

کیا۔ حوا  گر  اداس  تھا  کوا  
جی میں جو  تھا  قرار  اچھا لگا

بوجھ  بیلی  جو دل  سے اترا  تو 

آج۔ سب پہلی بار۔ اچھا  لگا

پیر، 9 نومبر، 2026

بیلی کی اردو نظم

 شسرم یون تھی جناب کے رخح پر 

جیسے سرخحی گلااب کے رخح پر


رنگ انکھہون مین کئچھ اترنے لگے 

سارے منظر حسین نکھرنے لگے

کھل گی زلف اور بکھرنے لگے


ابر سے ماھتاب کے رخح پر 


بیتے اس بات کو زمانے ھین 

یے تو قصے سبھی پرانے ھین 

کتنے لکھے ھئے فسانے ھین 


اج ھر اک سشباب کے رخح پر 


دوڑ ھے اور بوکھلاھٹ ھے 

جھوٹ سب کئچھ فریب اھٹ ھے

کتنی فاتح مسکراھٹ ھے 


دیکھیے ھر سراب  ک رخح  پر


جان تشنٓا لبی سے جاتی ھئی 

زندگی دھوپ چلچلاتی ھئی 

اپ دیکھنگے مسکراتی ھئی


میری چآھ عذاب کے رخح پر 



ہفتہ، 7 نومبر، 2026

بیلی کی اردو غزل

 صحرا میں کچھ پھول کھلا کر دیکھنگے 

تیری یاد کو دل میں لا کر دیکھنگے 

آنکھون کے کمرے تو بلکل خالی ھیں

ھم تیرے دل میں بھی ا کر دیکھنگے 

آپ گؑے تھے تو بھی ھم ایسے ھی تھٓٓے  

ایسے ھی ھونگے جب آ کر دیکھنگے

ھو سکتا ھے کے وہ میرے پاس ھی ھو

جو سوچی تصویر بنا کر دیکھنگے

کتنی دور تلک یہ رستے جاتے ھیں

منزل سے آگے بھی جا کر دیکھنگے

دل کی ٹہری ٹہری ساکت دنیا میں

کچھ ھوگا جب آنکھ اٹھا کر دیکھنگے 

جمعہ، 6 نومبر، 2026

بیلی کی اردوغزل

نامئکمل زندگی میں اک کھلا رھ جایگا 

تم نھیں ھو گے تو میرے پاس کیا رھ جایگا

بھول جاینگی زمانے بھر کی ساری تلخیاں

دل کےویرانے میں پھول اک ادھ کھلا رھ جایگا

لے کے جاینگے کہاں ھم خالی خالی سا وجود

 دھڑکنے کے سبب کوڈھونڈ تا رھ جایگا 

جمعرات، 5 نومبر، 2026

بیلی کی اردو غزل

تیرے دھیان میں یوں بھی  گم ھو جا تا ھوں

میں پھر میں نہیں رھتا تم ھو جاتا ھوں

خون رگوں میں جیسے جم جم جاتا ھے

سانس بھی ایسے میں کئچھ کم کم اتا ھے

اپنی جگھ پے سب منظر رک جاتے ھیں

وقت بھی جیسے ئس پل تھم جاتا ھے

ایک دھئندلکے میں جیسے کھو جاتی ھیں

آنکیھں بلکل کھالی سی ھو جاتی ھیں

میں جادو کے اس پل میں کھو جاتا ھوں

 خوشبو کے اس جنگل میں کھو جاتا ھوں

یوں میں کھلتا اور پگھلتا رھتا ھوں

اپنے اندر تم سے ملتا رھتا ھوں

یون ملتے رھنے کا جو پیمان رھے

سانسوں کا بندھن مجھ پے آسان رھے 





بیلی کی غزل

تمہارے دھیان کی چادر لپیٹے  سمے کی آندھیوں میں چل رہا ہوں تمہاری یاد     کا بادل ہی ہے جو  میں اک صحرا کے اندر پل رہا ہوں تمہارے قرب کا احس...