ہفتہ، 14 نومبر، 2026

بیلی کی اردو نظم

 دیکھو کتنا سناٹا ھے 

،دیکھو کتنی خاموشی ھے

دور تلک کوی آھٹ ھے

 نہ ھی کوی سرگوشی ھے


مجھکو تو اس سناٹے سے

 گھبراھٹ ھونے لگتی ھے

موت کے قبرستان میں جیسے

 زیست میری سونے لگتی ھے 


آو کوی بات کریں ہم

خاموشی  کو مات کریں ہم


آو کوی بات کریں ہم 

باتیں پھولوں کے کھلنے کی 

باتیں تتلی کے ملنے کی 


سرد ھوا کی شہ کو پا کر

 باتیں شاخوں کے ہلنے کی 


آو اس بارش میں بھیگیں

آو اس بادل کو چھو لیں

آو مست اڑانیں  بھر کے 

شوخ دھنک کا جھولا جھولیں


آو ہم ساحل پہ جا کے 

ریت کے کچے محل بنایں 

لہروں کی اس جانب کیا ہے 

آو مل کے پتہ چلایں 


آو ان تاروں میں جایں

اجلے چاند سے مل کر آیں

اس سے تھوڑی چاندنی لے کر 

جہاں اندھیرا ہو رکھ آیں 


نرم ہوا کے جھونکے بن کر 

روشندانوں میں سے گزریں

سورج کی کرنوں میں گھل کر 

انجانے تکیوں پے اتریں


آو بادل کے دامن سے 

تھوڑی سی برسات چرا لیں

پھر وہ صحرا میں لے جا کر

برسایں اور پھول کھلا دیں


آو اس تتلی سے پوچھیں

اڑ کے روز کہاں جاتی ھے

اتنے رنگیں اتنے نازک

پر کس دنیا سے لاتی ہے


آو اس بھنورے سے پوچھیں 

کیوں اتنا سنگدل ہوتا ہے

پھولوں کی شادابی لے کر

اسکو کیا حاصل ہوتا ھے


آو اس جگنو سے پوچھیں 

(جنگل)،شب کو پھرتا کیوں بن  بن ہے

کس صبح امید کی لو سے

 روشن روشن اسکا من ہے 


ان رنگیں پھولوں سے پوچھیں

ایسے کیوں مہکا کرتے ہیں

کس کی آھٹ پاتے ہیں جو 

پنچھی یوں چہکا کرتے ہیں


ایک یقیں جھوٹا نکلے تو

 آس نؑی سچی لگتی ہے 

اتنے سارے غم ہیں تو پھر

 زندگی کیوں اچھی لگتی ہے؟




کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

بیلی کی غزل

تمہارے دھیان کی چادر لپیٹے  سمے کی آندھیوں میں چل رہا ہوں تمہاری یاد     کا بادل ہی ہے جو  میں اک صحرا کے اندر پل رہا ہوں تمہارے قرب کا احس...