پیر، 16 نومبر، 2026

بیلی کی اردو غزل

کھایؑ ،اونچے نیچے رستے 

پربت اور میدان سمجھ

جیون ان سب کا مطلب ھے 

اس کو نہ اسان سمجھ

جھولی میں کچھ سوکھے پتے

موسم کا احسان سمجھ

دکھ بھی نصیبوں سے ملتے ھیں 

بات کو تو نادان سمجھ

کچھ ھوتے ھیں کے جو بلکل

تنہا تنہا رہ جاتے ھیں

تیرے ساتھ تو ،تو ہے پاگل 

خود کو نہ ویران سمجھ

آتی جاتی ہوی رتوں سے

 تو کویؑ  پیغام تو لے 

درد کے اس کالے بادل کو

 کچھ پل کا مہمان سمجھ

کتنے بوجھل بوجھل سے دل

 ھلکے پھلکے ھو جایؑںگے

دیکھ کے تھورا سا مسکانا 

نہ اپنا نقصان سمجھ

دھڑکن میں اس ھلکی ھلکی 

آھٹ کو محسوس تو کر

آنکھوں میں یہ بکھرا بکھرا 

کاجل کا سامان سمجھ

گر عزت کی حاجت ہے تو

خود اروں کی عزت کر

دوسرے بھی سمجھیں گے 

پہلے خود ،خود کو انسان سمجھ 

دھیمی دھیمی سی لہروں میں

دبی دبی بیچینی  دیکھ 

اوپر کی اس خاموشی سے 

اندر کا طوفان سمجھ 

سانسوں کے سارے  ایںدھن کو 

جب ہم ضایعؑ کر دیتے ہیں 

آخری  سانس میں تب آتی ہے 

جیون کی پہچان سمجھ 

 

 

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

بیلی کی غزل

تمہارے دھیان کی چادر لپیٹے  سمے کی آندھیوں میں چل رہا ہوں تمہاری یاد     کا بادل ہی ہے جو  میں اک صحرا کے اندر پل رہا ہوں تمہارے قرب کا احس...