ذندگی کے میلے میں کتنی بھیڑ تھی لیکن
کس قدر اکیلا تھا
ارد گرد لوگوں کا اک ہجوم تھا پھر بھی
دل مگر اکیلا تھا
بات کچھ دنوں کی ہے ،بات کچھ پلوں کی ہے
پر مجھے یوں لگتا ہے
اس زمین کے اوپر تیری میری دھڑکن کا
سب سے پہلا رشتہ ہے
جسم کی ضمانت پہ میں یقیں نہیں رکھتا
جسم چیز فانی ہے
بات تو ہے جذبوں کی اور یہ جو جذبہ ہے
روح کی کہا نی ہے
تم کہیں پہ بستے ہو میں کہیں پہ رہتا ہوں
پر قریب کتنے ہیں
اک زمین کے اوپر اک فلک کے نیچے ہیں
خوش نصیب کتنے ہیں
اس سے زیادہ قربت میں دل بچھڑنے لگتے ہیں
میں نے ایسا دیکھا ہے
عشق کے سفر میں تو جتنا ہو سکے
اتنا فاصلہ ہی اچھا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں