تھم گیا درد مگراحتمال رہتا ہے
کہیں کہیں ابھی تیرا خیال رہتا ہے
میں نے مانا کہ مجھے مل گئے سبھی کے جواب
دل کے کونے میں مگر اک سوال رہتا ہے
اب بھی آتے حوادث مجھے چھونے کو مگر
کوئی احساس ہے جو بن کے ڈھال رہتا ہے
بیلی محسوس تو ہوتا نظر آتا نہیں
مجھ میں اک شخص بڑا باکمال رہتا ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں