تم ہو جہاں وہیں پہ میری جان میں بھی ہوں
تو اپنے آس پاس میں پہچان میں بھی ہوں
کچھ لوگ بھی ہیں تیز ، زمانہ بھی تیز ہے
اور اس پہ اپنے آپ میں نادان میں بھی ہوں
ساری ہوا پہ ساری فضا پہ نہ حق جتا
مجھ کو بھی سانس لینے دے انسان میں بھی ہوں
سر کو جھکاے رکھنا نہیں اب مجھے قبول
سن لے بدلتے وقت کا امکان میں بھی ہوں
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں