جمعہ، 20 نومبر، 2026

بیلی کی غزل

  ابھی تو برف جمے ہو ،جب تم قطرہ قطرہ پیگھلوگے

میں تم سے اس وقت ملوں گا، جب تم خود میں لوٹو گے


ابھی تو ہر اک اور سے تم کہ بس چہروں نے گھیرا ہے

ابھی تو چاروں سمت تمہارے،آوازوں کا ڈیرا ہے


جب یہ بھیڑ چھٹے گی ،جب تم کچھ فرصت سے بیٹھو گے

میں تم سے اس وقت ملوں گا جب تم خود میں لوٹو گے


ابھی تو تم نے زات کو اپنی لمحوں میں بکھرایا ہے

ابھی تو پل پل کتنے کاموں نے تم کو الجھایا ہے


جب یہ بار گھٹے گا اور تم تنہایؑ میں اترو گے

میں تم سے اس وقت ملوں گا جب تم خود میں لوٹو گے

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

بیلی کی غزل

تمہارے دھیان کی چادر لپیٹے  سمے کی آندھیوں میں چل رہا ہوں تمہاری یاد     کا بادل ہی ہے جو  میں اک صحرا کے اندر پل رہا ہوں تمہارے قرب کا احس...