زندگی مسافر ہے
وقت اک رستہ ہے
راستے میں سب کچھ ہے
رنج و غم کے کانٹے ہیں
اور خوشی کی کلیاں ہیں
آنسووؑں کا موسم ہے
کچھ ہنسی کی گلیاں ہیں
دھوپ ہے ،جلن بھی ہے
بےبسی تھکن بھی ہے
درد کا اثر بھی ہے
راستے کے اس جانب
کچھ کہیں شجر بھی ہے
گو کڑی مسافت ہے
سب رتیں نہ ہوں اس میں
تو لگے ادھوری ہے
یہ سفر ہے اور اس میں
منزلوں کے آنے تک
چلنا ہی ضروری ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں